ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کی افطار پارٹی میں پرنب مکھرجی کو دعوت نہیں !

کانگریس کی افطار پارٹی میں پرنب مکھرجی کو دعوت نہیں !

Tue, 12 Jun 2018 12:19:46    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس پارٹی دوسال کے وقفہ کے بعد 13 جون کو افطار پارٹی کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی کے تاج پیلس ہوٹل میں ہونے والی اس افطار پارٹی کیلئے کانگریس نے سبھی ساتھی پارٹیوں کو مدعو کیا ہے ، لیکن سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

راہل گاندھی کے کانگریس صدر بننے کے بعد پارٹی کی طرف سے پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا انعقاد کیا جارہا ہے اور پارٹی کے اقلیتی محکمہ کو افطار پارٹی کے انعقاد کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

کانگریس اقلیتی محکمہ کے صدر ندیم جاوید نے نیوز ایجنسی بھاشا کو بتایا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی میزبانی میں 13 جون کو افطار پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا ۔ یہ انعقاد تاج پیلس ہوٹل میں ہوگا۔

غور طلب ہے کہ آر ایس ایس کے پروگرام میں پرنب مکھرجی کے جانے سے کانگریس کی ناراضگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ حالانکہ کانگریسی لیڈروں نے کھل کر اس پر کچھ بھی نہیں کہا ، لیکن سابق صدر جمہوریہ کا یہ قدم ان کیلئے ایک غیر آرام دہ قدم ضرور تھا۔


Share: